تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: سماج دشمن عناصر کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او

اوکاڑہ(محمدمظہررشید سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بابر بخت قریشی نے کہاکہ سماج دشمن عناصر کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔دہشت گردوں کے قلع قمع کے لیے عوام کو متحد ہونا ہوگا۔تھانوں میں ٹاؤٹوں کا داخلہ بندکر دیا گیا ہے۔ایس ایچ او اپنے علاقے میں ہونے والی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھیں ۔میڈیا عوام اور پولیس کے درمیان بہتر تعلقات میں نمایاں کردار ادا کرے ،جرائم پیشہ افراد معاشرے کا ناسور ہیں یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ان خیالات کا اظہارانہو ں نے ڈسٹر کٹ یو نین آف جر نلسٹس کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ،وفد میں ڈسٹر کٹ یو نین آف جر نلسٹس اوکاڑہ کے صدرعابد حسین مغل ،جنرل سیکرٹری عرفان نوید غوری ،رائے امداد علی تبسم ،میاں انوارالاسلام کمیانہ ،محمد شفیق بھٹی،طارق مجید مغل ،حافظ عتیق الر حمن ،محمدمظہر رشید ،چوہدری سہیل ودیگر موجود تھے، بابر بخت قریشی نے کہاکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے ہم کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کریں گے ہم رسہ گیروں،ڈاکوؤں،چوروں ،دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آخری حد تک جائیں گے، بابر بخت قریشی نے کہا کہ دہشت گردوں کے قلع قمع کے لیے عوام کو متحد ہونا ہوگا ،تفرقہ،مذہبی منافرت کے خاتمے کے لیے عوام کو آگاہی دینا ضروری ہے تھانوں میں ٹاؤٹوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے ایس ایچ او اپنے علاقے میں ہونے والی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،ڈی پی او نے کہاکہ میرے دروازے ہر شخص کے لیے کھلے ہیں میڈیا عوام اور پولیس کے درمیان بہتر تعلقات میں نمایاں کردار ادا کرے مہذب معاشروں میں قانون کی حکمرانی کے لیے میڈیا نے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے*

یہ بھی پڑھیں  ہار نہیں مانوں گا، کنیریا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker