تازہ ترینکھیل

پی سی بی کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے کھلاڑیوں کی فہرست تیار

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے فہرست تیار کرلی گئی ہے،کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافے کا امکان ہے۔ سلیکٹرز نے 20 سے 22 کھلاڑیوں کی فہرست تیار کی ہے جبکہ کھلاڑیوں کے معاوضے میں 15 سے 20 فیصداضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق کرکٹرز اس سے زیادہ اضافہ چاہتے ہیں۔ سابق کپتان شعیب ملک اوراوپننگ بیٹسمین ناصرجمشید کا بی کیٹگری میں جگہ برقراررکھنامشکل ہے۔ انورعلی،بلاول بھٹی،صہیب مقصود اورشرجیل خان کوسینٹرل کنٹریکٹ ملنے کاامکان ہے۔کس کھلاڑی کوکنٹریکٹ دینا ہے اورکونسی کیٹگری میں شامل کرناہے، فیصلہ چیئرمین نجم سیٹھی کی منظوری کے بعد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم عمران خان نے 9 اگست کو ٹائیگر فورس ڈے منانے کا اعلان کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker