تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: شہر کی اہم شاہراہ کوبروقت مکمل کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں،ڈی سی او

اوکاڑہ(محمدمظہررشید بیوروچیف)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر سردار سیف اللہ ڈوگر نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبے اس طرح بنائے جائیں کہ عوام کی خواہشات کے ساتھ ساتھ ماحول دوست اور مستقبل کی ضرورتوں کو بھی پورا کریں۔تعمیراتی منصوبے اپنی پائیداری اور افادیت کے لحاظ سے بھی اس طرح بننے چاہئیں کہ وہ متعلقہ سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ ضلع کیلئے بھی نیک نامی کا باعث بنیں۔تعمیراتی اداروں کے افسران زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے ،بہترین معیار کے میٹریل کے استعمال اور عوام کو درپیش مشکلات کو کم سے کم کرنے کیلئے ذاتی دلچسپی، لگن اور محنت سے کام کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیر تعمیر فیصل آباد روڈ کا معائنہ کر تے ہوئے کیا۔ سردار سیف اللہ ڈوگر نے کہا کہ شہر کی اس اہم شاہراہ کو بروقت مکمل کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ یہاں سے گزرنے والوں اور ملحقہ آبادی کو درپیش مسائل فوری طور پر حل ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ اس سڑک پر ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کیلئے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے جو لائحہ عمل اختیار کیا ہے اس پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور اس سڑک کو اس کے ڈیزائن کے مطابق مکمل کیاجائے تاکہ گورنمنٹ نے مفاد عامہ کیلئے جو خطیر رقم خرچ کی ہے اس سے اوکاڑہ کے عوام بھرپور استفادہ کرسکیں۔سردار سیف اللہ ڈوگر نے کہا کہ اس منصوبہ کو ماحول دوست بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں سڑک کے دونوں اطراف شجر کاری اور لینڈ سکیپنگ کیلئے بھی محکمہ فارسٹ اقدامات کرے۔ اس موقع پر تمام متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے*

یہ بھی پڑھیں  میں سیمی فائنل سوچ رہا تھا ، لیکن آج کا میچ ہی فائنل ہے، عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker