پاکستانتازہ ترین

چیف جسٹس نے 54ارکان اسمبلی کی جعلی ڈگریوں کا نوٹس لے لیا

chief justiceاسلام آباد(بیوروچیف) پاکستانی عدالت عظمیٰ یعنی سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے 54 سابق ارکان پارلیمنٹ کی جعلی ڈگریوں کے معاملے کا ازخود نوٹس لے لیا ۔ سپریم کورٹ نے سیکریٹری الیکشن کمیشن اور چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کو یکم اپریل کو نوٹس جاری کر تے ہوئےرپورٹ طلب کرلی ہے۔ سپریم کورٹ میں جعلی ڈگریوں سے متعلق کیس کی سماعت پیر کو ہوگی جس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں 3رکنی بنچ کرے گا۔ یاد رہے کہ ہائرایجوکیشن کمیشن نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوائی تھی جس میں 54 سابق ارکان پارلےمنٹ کی جعلی ڈگریوں کی تفصیلات بتائی گئی تھیں، یچ ای سی رپورٹ کے مطابق 189 ارکان پارلےمنٹ نے اپنی ڈگریوں کی تصدیق نہیں کرائی جبکہ 19 ارکان پارلےمنٹ کی جعلی ڈگریوں سے متعلق کیسز ماتحت عدالتوں میں چل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  کابل ائیرپورٹ دھماکے: امریکی صدر کا داعش پر حملوں کا حکم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker