پاکستانتازہ ترین

خواتین وبچےحراست میں نہیں،کالعدم طالبان الزامات بےبنیادہیں،آئی ایس پی آر

راول پنڈی (نمائندہ خصوصی)آئی ایس پی آر نے کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے عائد بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی بچہ یا خاتون پاک فوج کی حراست میں نہیں، کالعدم طالبان کی جانب سے کیا گیا بے بنیاد پروپگنڈا اصل حقائق اور صورت حال سے توجہ ہٹانے کی چال ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے عائد بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خواتین، بچے اور بوڑھے ہماری تحویل میں نہیں ہے، ماضی میں بھی خواتین اور بچوں کو حراست میں نہیں رکھا گیا۔  ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ کالعدم طالبان کی جانب سے الزامات کو مسترد کرتے ہیں، کالعدم طالبان کے الزامات بے بنیاد اور جاری پروپیگنڈے کا حصہ ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ کا اپنے جاری بیان میں مزید کہنا تھا کہ پاک فوج پر الزامات کا مقصد اصل معاملات اور دہشت گردی سے توجہ ہٹانا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے پاک افواج پر الزامات عائد کیے جا رہے تھے کہ پولیس اور خفیہ اداروں نے بوڑھوں، بچوں اور خواتین کو حراست میں رکھا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button