پاکستانتازہ ترین

غیرمشروط مذاکرات کی بات کرکےاب شرائط رکھی جارہی ہیں،مفتی منیب

ملتان(نامہ نگار)ممتاز عالم دین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ چوہدری نثار اور رحمان ملک دونوں ہی لاجواب وزیر داخلہ ہیں۔  ملتان میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کمیٹیوں کے بجائے براہ راست مذاکرات کئے جاتے تو زیادہ فائدہ ہوتا اور اس کے دیرپا اثرات مرتب ہوتے، انہوں نے کہا کہ غیر مشروط مذاکرات کی بات کرکے اب مذاکرات میں شرائط رکھی جا رہی ہیں، کمیٹیوں کے بجائے اگر بات براہ راست ہوتی تو زیادہ فائدہ مند ہوتی۔ مذاکرات میں اپنے کردار سے متعلق مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کیلئے حکومت کی جانب سے صرف ایک بار ہی رابطہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!