تازہ ترینعلاقائی

سرائے مغل ،بھائی پھیرو ،پھولنگرکی پریس کلبوں کے صحافیوں کا اے آروائی نیوز کے بانی وچئیرمین حاجی عبدالرزاق یعقوب کی وفات پرتعزیتی ریفرنس

بھائی پھیرو(نامہ نگار) سرائے مغل ،بھائی پھیرو ،پھولنگرکی پریس کلبوں کے صحافیوں کا اے آر وائی نیوز کے بانی و چئیرمین حاجی عبدالرزاق یعقوب کی وفات پر تعزیتی ریفرنس۔مرحوم کی سماجی و صحافتی خدمات کو خراج تحسین ، فاتحہ خوانی اور مغفرت کی دعا۔تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز گروپ کے بانی و چئیرمین حاجی عبدالرزاق یعقوب کی وفات پریہاں کے اے آر وائی کے مقامی رپورٹر شیخ خالد رفیق کے پیغام پر بھائی پھیرو،پھولنگر،اور سرائے مغل کی پریس کلبوں کے صحافیوں کا ایک مشترکہ تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں بھائی پھیرو پریس کلب کے حاجی محمد رمضان،ملک عبدالحفیظ،ڈاکٹر لیاقت علی،آصف جمیل نقوی،شیخ خالد رفیق،شیخ طارق رفیق، سعید الحسن نظامی ،گلزار احمد ملک،ملک شہزاد علی بابر،وحید شہزاد،زین العابدین ،صوفی اسماعیل ،یاسین یاس ،مقصود احمد بھٹی ،سرائے مغل پریس کلب کے نعیم سلطان ،پھولنگر پریس کلب کے رانا دلشادعلی ،یونین آف جرنلسٹس پھولنگر کے ملک عبدالرزاق ،ڈاکٹر لطیف ،عوامی پریس کلب کے ملک محمد امین ،اور دیگر صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اجلاس میں جس میں اے آر وائی کے بانی حاجی عبدالرزاق مرحوم کی وفات پر تعزیتی ریفرنس پیش کیا گیا ۔تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر تے صحافیوں نے کہا کہ مرحوم متحمل مزاج،خدا ترس،غریب نواز اور مشفق انسان تھے اور انکی پاکستان کیلیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انکی وفات سے ملک اور انکا ادارہ ایک محب وطن انسان سے محروم ہوگیا ہے ۔اجلاس میں مرحوم کی مغفرت کیلیے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعائے مغفرت کی گئی ۔دعا کراتے حاجی محمد رمضان نے کہا کہ خدائے بزرگ و بر تر حاجی عبدالرزاق کے پسماندگان اور ادارہ کے دیگر سوگواران کو صبرجمیل عطا فرمائے اور مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔اجلاس میں مرینہ بوٹ کلب کے چیف ایگزیکٹو اور معروف صنعتکار ہمایوں اختر بٹ نے خصوصی طورپر شرکت کی اور مرحوم کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker