تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:پنجاب حکومت یوتھ ڈویلپمنٹ کے لیے بیحد کام کر رہی ہے،ڈی سی او

بہاولنگر (رانا فیصل رحمن) ڈی سی او بہاولنگر محمد ارشاد حسین شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب یوتھ انٹرن شپ پروگرام ناصرف باصلاحیت اور پڑھے لکھے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے روزگار کا وسیلہ ہے بلکہ مستقبل میں بہتر مواقعوں کے لیے ٹریننگ اور آون جاب ٹریننگ کا بھی ذریعہ ہے۔ جس سے ان کی صلاحیتوں میں نکھار آئے گا اور وہ بہترین ملازمتیں بھی حاصل کر سکیں گے اور پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر کو قابل افراد ی قوت بھی میسر آئے گی۔ یہ بات انہوں نے ڈی سی او آفس کے کمیٹی روم میں پنجاب یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے ضمن میں پرائیویٹ سیکٹر میں انٹرن شپ حاصل کرنے والی خواتین کے ساتھ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جس میں اے ڈی سی منظر علی جاوید، ڈی او سی ملک مشتاق احمد اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی او نے اجلاس میں مزید کہا کہ پنجاب حکومت یوتھ ڈویلپمنٹ کے لیے بیحد کام کر رہی ہے کیونکہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور انہوں نے ہی آئندہ کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نوجوانوں کو مستقبل کے چیلنجز سے نبٹنے کے لیے ہر سطح پر تیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے انٹرن شپ پروگرام کی خواتین سے کہا کہ وہ اپنی پوسٹنگ میں محنت اور لگن سے کام کریں اور انڈسٹریل سیکٹر میں تبدیلیوں اور جدت کو فہم و ادراک سے سمجھیں۔ جس سے وہ عملی زندگی میں ناصرف بااعتماد طریقے سے آگے بڑھیں گی بلکہ اپنے روزگار سے ملکی معاشی ترقی میں بھی اضافہ کریں گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button