پاکستانتازہ ترین

میران شاہ: طالبان کمانڈر عصمت اللہ شاہین تین ساتھیوں سمیت ہلاک

میران شاہ(ڈیسک نیوز)شمالی وزیرستان میں اہم طالبان کمانڈر عصمت اللہ شاہین بیٹنی تین ساتھیوں سمیت فائرنگ میں ہلاک ہوگیا۔سرکاری ذرائع نے طالبان کمانڈر عصمت اللہ شاہین کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع کے مطابق عصمت اللہ شاہین بیٹنی تین ساتھیوں سمیت صبح شمالی وزیرستان کے علاقہ درگا منڈی میں غلام خان میران شاہ روڈ پر گاڑی میں جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق فائرنگ سے عصمت اللہ شاہین تین ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔ عصمت اللہ شاہین کا تعلق جنوبی وزیرستان کے بیٹنی قبیلے سے تھا۔ عصمت اللہ شاہین بیٹنی تحریک طالبان کے قائم مقام امیر اور مرکزی شوریٰ کے سابق امیر رہ چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  فیصل آباد،ضروری مرمت کے باعث مختلف علاقوں میں برقی رو معطل رہے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker