دبئی(نمائندہ سپورٹس)انڈر19ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نےپاکستان کو 205رنز کا ہدف دے دیا۔ آج انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مقررہ آوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 204رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے روڈز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 76رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ اس کے علاوہ ہنگز 52رنزبنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے امجد علی،ضیا الحق اور کرامت علی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔