پاکستانتازہ ترین

قومی ترانہ و قومی پرچم، ریکارڈ بنانے کے لیے نئی جگہ کی تلاش

لاہور(نامہ نگار)قومی ترانہ پڑھنے اور قومی پرچم لہرانے کے عالمی ریکارڈ کے سلسلے میں لاہور میں نئی جگہ کے انتخاب کیلئے غور شروع کر دیا گیا ہے جبکہ یوتھ فیسٹیول کے دیگر مقابلے مقررہ وقت اور شیڈول کے مطابق کرائے جائیں گے۔وزیر کھیل پنجاب رانا مشہود کے مطابق قومی ترانہ پڑھنے اور قومی پرچم لہرانے کی تقریب کو زیادہ رجسٹریشن اور چھوٹی جگہ کے باعث ملتوی کیاگیا ، ذرائع کے مطابق تقریب میں اہم شخصیات کی شرکت کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات تھے جبکہ سیکیورٹی اداروں نے بھی تقریب کے مقام کی کلیئرنس نہیں دی تھی،ڈی سی او لاہور کا کہنا ہے کہ تقریب کیلئے نئی جگہ کا تعین کیا جا رہا ہے جس کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  پولیس نہیں الیکشن عملہ کو ضلع بدر کریں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker