تازہ ترینعلاقائی

قصور پولیس کاپتنگ بازوں اور گڈی ڈور بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

قصور (بیورورپورٹ)ڈی پی او قصورجواد قمر نے بتلا یا کہ جنا ب وزیر اعلیٰ پنجاب اورڈی آئی جی شیخوپورہ ریجن کی خصو صی ہدایات پر قصور پولیس نے گزشتہ تین روز کے دوران پتنگ بازوں اور گڈی ڈور بنانے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے دوران67 پتنگ بازوں کو گرفتار کر کے ڈسٹرکٹ جیل قصور بھیج دیا گیا ہے۔ ان کے قبضہ سے5ہزار پتنگیں ،256چرخیاں،گڈی ڈور بنا نے والے آلا ت ،کمپیو ٹر، ایل سی ڈی،ڈیک وغیرہ برآمد کر لیا ہے۔ڈی پی او قصور نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قصور پولیس نے گزشتہ تین روز کے دوران 67پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف 54مقدمات درج کرکے ان کے قبضہ سے لا کھو ں روپے مالیت کی گڈی ڈور بشمول5ہزار پتنگیں ،256چرخیاں ،خالی چرخیاں ،کیمیکل ،پنے گڈی ڈور بنا نے والے آلا ت ،کمپیو ٹر ،ایل سی ڈی ،،ڈیک وغیرہ قبضہ پولیس میں لیے گئے ہیں۔گرفتار شدہ ملزمان میں سے جن کے خلاف پہلے ہی پتنگ سازی کے مقدمات درج تھے ان کے ڈیٹنشن آرڈر جا ری کروائے جا رہے ہیں ۔ڈی پی او قصور جوادقمر نے بتایا کہ پتنگ بازی سے نہ صرف ملکی سرمایہ کا ضیاع ہوتا ہے بلکہ یہ ملک کے ہونہار جوانوں اور معصوم بچوں کیلئے جان لیوا ثابت ہوتی ہے اس لیے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو اس بارے میں آگاہ کریں اور آئندہ اگرکوئی بچہ پتنگ بازی کرتا ہوا پایاگیا تو ان کے والدین کے خلاف کارروائی کی جائے گی اس سلسلہ میں ضلع بھر کے تمام تھانوں میں ایس ایچ اوز کو واضح ہدایات جاری کردی گئیں ہیں

یہ بھی پڑھیں  سبی:نرسنگ ہاسٹل میں پانی کی کمی پنکھوں کی عدم دستیابی اوراسکالر شپ بروقت نہ ملنے پراحتجاجی ریلی و مظاہرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker