تازہ ترینکھیل

پاکستان کو سری لنکا کے خلاف 297 رنز درکار

فتح اللہ (نمائندہ سپورٹس) ایشیاء کپ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا نے دفاعی چیمپئن پاکستان کو جیت کیلئے 297 رنز کا ہدف دیا ہے، لاہیرو تھریمانے نے سنچری، سنگاکارا اور انجیلو میتھیوز نے نصف سنچریاں اسکور کیں، عمر گل اور شاہد آفریدی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ خان صاحب عثمان علی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز بنائے۔ آئی لینڈرز کی پہلی وکٹ محض 28 رنز پر گری تاہم اس کے بعد تھریمانے اور سنگاکارا نے 161 رنز کی شاندار شراکت قائم کرکے پاکستان ٹیم کو مشکلات میں ڈالے رکھا، تھریمانے 102 اور سنگاکارا 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button