تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:موٹروے پولیس بیٹ 12کے SPOاشفاق کی پھرتی، بجائے مدد کے چالان کردیا

بھائی پھیرو،رینالہ خورد(نامہ نگار/تحصیل رپورٹر) موٹروے پولیس بیٹ 12کے SPOاشفاق کی پھرتی، بجائے مدد کے چالان کردیا موصوف نے خود اقرار کیا کہ چالان غلطی سے کٹ گیاہے لیکن آپ کو ادا کرنا ہوگا:صحافتی تنظیموں کااحتجاج . آپ نے یہ تو سنا ہوگا کہ پولیس والے عوام کے خادم ہیں اور وہ بھی موٹر وے پولیس لیکن ایک ایسا شرمناک واقعہ بھائی پھیروکے صحافی کی فیملی کے ساتھ پیش آیا کہ موٹروے پولیس کی ’’کارکردگی‘‘ پہ سوالیہ نشان بن گیا ہوا کچھ یوں کہ بھائی پھیروکے صحافی کی گاڑی موہلنوال کے قریب اچانک ویرانے میں خراب ہو گئی گاڑی میں صحافی کی ماں اور بیوی بچوں سمیت 3عمر رسیدہ عورتیں بیٹھی تھی جو کہ ایک گھنٹہ وہاں پریشان کھڑی رہیں کچھ دیر بعد موٹروے پولیس بیٹ 12کے SPOاشفاق پٹرولنگ گاڑی سمیت موقع پر پہنچ گئے ڈرائیور سے پوچھا کہ اس کی بیک لائٹیں کیوں بند ہیں ڈرائیور نے بتایا سر اس گاڑی میں کوئی مسئلہ آ گیا ہے آپ مجھے کسی ورکشاپ کا پتہ بتا دیں میں وہاں سے ٹھیک کروا لوں گا ۔تو SPOاشفاق نے بجائے مدد کرنے کے ہزار روپے کا چالان کاٹ دیااور ڈرائیور کے احتجاج پہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ۔بھائی پھیرو اور سرائے مغل کی صحافتی تنظیموں نے بھرپور احتجاج کیا کہ SPOاشفاق کا اس قسم کا رویہ اور وہ بھی ایک صحافی کی فیملی کے ساتھ، سمجھ سے بالا تر ہے صحافتی تنظیموں کا ایس ایس پی مرزا فاران بیگ اور ڈی آئی جی مرزا شکیل احمد سے فوراً نوٹس لینے اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker