بین الاقوامیتازہ ترین

ترک وزیراعظم پر بھی کرپشن کا الزام، طیب اردوان نے غداروں کا حملہ قرار دیدیا

انقرہ (ڈیسک نیوز)ترک وزیراعظم پر بھی کرپشن کا الزام لگ گیا، طیب اردوان نے الزام غداروں کا حملہ قرار دے دیا۔ ترکی کے وزیراعظم طیب اردوان اور ان کے بیٹے بلال کی مبینہ گفتگو کی ریکارڈنگ یوٹیوب پر جاری کی گئی ہے، اس گفتگو سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کرپشن کی تحقیقات کی خبر سن کر ترک وزیراعظم نے بیٹے کو ہدایت کی کہ کرپشن کی رقم ضائع کردی جائے۔ ترک وزیراعظم طیب اردوان نے ریکارڈنگ کو جعلی قرار دیتے ہوئے اسے غدارانہ حملہ قرار دیا۔ پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے ترک وزیراعظم نے کہا کہ جعلی ریکارڈنگ شرمناک عمل ہے، ترکی کے عوام بھی اس خبر سے حیران پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  اکبر بگٹی قتل کیس عدالت کا پرویز مشرف کو24 فروری کو پیش ہونے کا حکم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker