تازہ ترینکھیل

ایشیاکپ، کپتان کی نااہلی سے پاکستان 12رنز سے شکست کھا گیا

فتح اللہ،(نمائندہ سپورٹس)ایشیاء کپ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو فتح کیلئے297رنز کا ہدف دیا ہے۔ بنگلادیش کے شہر فتح اللہ میں جاری میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔سری لنکا کو پہلا نقصان 28 رنز پر کوشال پریرا کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ 14رنز بنا کر عمر گل کے ہاتھوں پویلین پہنچے۔میدان میں آئے تھری مانے، جنہوں نے کمارسنگاکارا کے ساتھ مل کر اسکور بورڈ 189رنزتک پہنچادیا۔ اس موقع پر سنگاکارا 67 رنز بنا کر تھری مانے کا ساتھ چھوڑ گئے۔ دوسرے اینڈ سے تھری مانے نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار سینچری اسکور کی۔انہیں سعید اجمل نے 102رنز پر بولڈ کیا۔ اینجلو میتھیوز کے 50رنز کی بدولت سری لنکا نے مقررہ 50اوورز میں چھ وکٹوں پر 296 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے عمر گل اور شاہد آفریدی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پاکستان کی ٹیم 284رنزبنا کرآؤٹ ہوگئی۔  پاکستان کی طرف سے شرجیل خان 26، کپتان مصباح الحق 73، عمراکمل 74،احمد شہزاد28،محمد حفیظ18،صہیب مقصود17،شاہد آفریدی 4،عمر گل2،سعیداجمل10،بلاول بھٹی18رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سری لنکاکی طرف سےملنگا نے 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  پیٹرول کا بحران آئندہ ایک ہفتے کے دوران ختم ہوجائے گا، وفاقی وزیرپیٹرولیم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker