تازہ ترینپاکستان

عام انتخابات: الیکشن کمیشن نے پوسٹل بیلٹ پیپرزکی فراہمی شروع کردی

لاہور(پاک نیوز) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات  کے لیے  پوسٹل بیلٹ پیپرزکی فراہمی کا عمل شروع کردیا۔پوسٹل بیلٹ پیپر سےاہل افراد 22 جنوری تک اپنا ووٹ کاسٹ کرنےکا عمل مکمل کریں گے جب کہ پوسٹل بیلٹ کے لیے درخواست فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔پوسٹل بیلٹ حاصل کرنے پر ووٹر اپنے ووٹ کو مقررہ وقت کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرکوبھجوائےگا۔

Related Articles

Back to top button