پاکستانتازہ ترین

الطاف حسین کے مشوروں سے پاکستان میں جنگ بڑھے گے : تحریک طالبان

 پشاور(ڈیسک نیوز)کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے الطاف حسین کو ہر صبح طالبان کے خلاف ایک نیا اقدام یاد آتا ہے ، فوجی آپریشن کے نتائج کیلئے تیار ہیں ، کارروائی میں طالبان کا نقصان کم اور قبائلی عوام کا زیادہ ہو گا۔متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ جب تک الطاف حسین جیسے سیاستدانوں کے مشوروں پرعمل ہوگا، جنگ بڑھے گی،آپریشن ہمیشہ مغرب کی آشیرباد پر کیا گیا، حکومت اعدادوشمار اکٹھے کرنے کا شوق پورا کر لے ، سخت ترین اقدامات کے باوجود ہماری کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا حکومت کی جانب سے امریکہ کا ساتھ دینے پر طالبان ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہوئے، اصل مسئلہ قیام پاکستان کے وقت سے مسلط کیا گیا نظام ہے۔ ترجمان کاکہنا تھا کہ پاکستان بدامنی میں عراق اور افغانستان سے بھی بازی لے گیا ۔

 

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker