تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

فیس بک نے خاموشی سے اپنی ای میل سروس بند کردی

 

لندن ( ڈیسک رپورٹر) فیس بک نے خاموشی سے اپنی ای میل سروس بند کردی ہے جس پر عمل درآمد مارچ سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق صارف کو’فیس بک ڈاٹ کام‘ کے ذریعے ملنے والا ای میل ایڈریس بند کردیاگیاہے جس کے بعدجو ای میل بھی صارف کو بھیجی جائیں گی وہ اس کے اس اکاؤنٹ پر فارورڈ ہو جائیں گی جو صارف نے فیس بک اکاؤنٹ بناتے وقت دیا تھا۔فیس بک کے ترجمان نے کہا ہے کہ ای میل کی سہولت اس لیے بند کی کہ صارفین یہ ای میل استعمال نہیں کرتے تھے۔بی بی سی کے مطابق فیس بک نے ای میل سروس نومبر 2010 ءکو شروع کی تھی جس کا مقصد تھا کہ ای میل، ایس ایم ایس، فیس بک میسیجز ایک ہی ان باکس میں آئیں۔ سروس کو 2012 میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا کیونکہ فیس بک نے صارفین کے پروفائل پر دیے گئے ای میل ایڈریس کو خود ہی تبدیل کر کے فیس بک کا ای میل ایڈریس ڈال دیاتھا۔

 

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button