تازہ ترینکھیل

پی سی بی نے جاوید میانداد کا استعفیٰ منظورکرلیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پی سی بی کی کمیٹی نے جاوید میانداد کا استعفیٰ منظورکرلیا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسرسبحان احمدنے جاوید میانداد کے استعفے کی منظوری کی تصدیق کرتے ہوئے مزید بتایا کہ یہ فیصلہ پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پی سی بی کے آئین پر نظرِثانی کی ضرورت ہے، پی سی بی کے آئین پر نظرثانی کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔سی اواوسبحان احمد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ ختم کر دیا گیا ہے جبکہ پی سی بی میں ملازمت کے لیے خواتین اور معذور افراد کا 5فیصد کوٹا رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے کنٹرکٹ ملازمین سے متعلق کل فیصلہ کریں گے،ڈومیسٹک کرکٹ میں فکسنگ سے متعلق رپورٹ تیار ہے لیکن ہمیں نہیں ملی۔سبحان احمد نے بتایا کہ بگ تھری کے معاملے پر مشاورت جاری رکھنے اور پوزیشن تبدیل نہ کرنے پر اتفاق ہوا ہے،پاکستان ٹیم کے دوروں کے لیے تمام کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہیں، عبوری کمیٹی کے اراکین استعفیٰ دے کر الیکشن لڑسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button