بنگلہ دیش(نمائندہ سپورٹس) ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جو وقتی طور پر سود مند ثابت نہ ہوا اور پاکستان کے کھلاڑی پت جھڑ کی طرح آؤٹ ہوتے رہے۔ پاکستان نے عمراکمل کی سنچری اور احمد شہزاد کی ففٹی کے بدولت افغانستان کو 249رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستان کی طرف سے شرجیل خان25،احمد شہزاد50،حفیظ 10،کپتان مصباح الحق صفر، صہیب مقصود13،شاہد آفریدی6،انورعلی 21، عمرگل15رنزبنا کرآؤٹ ہوئے جبکہ عمرگل شاندار102رنزاورسعید اجمل 1رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ افغانستان کی طرف سےدولت زدران، میرواعظ اشرف اورسمیع اللہ نے دو دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔جواب میں افغانستان کی ٹیم176رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ افغانستان کی طرف سےنور علی 44،اصغر40اورنوریز مینگل 35رنزبنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے 3اور سعید اجمل ،عمر گل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان کو بونس پوائنٹ بھی مل گیا۔
یہ بھی پڑھیے :
اساتذہ کی فوری ویکسی نیشن کرائی جائے،شفقت محمود
مئی 3, 2021
عدالت کا رمشا مسیح کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم
ستمبر 7, 2012
پہلا ون ڈے: جنوبی افریقا کا پاکستان کو 316 رنز کا ہدف
مارچ 10, 2013