پاکستانتازہ ترین

پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لیٹر کمی

اسلام آباد (پاک نیوز ) وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹی فیکشن جاری کر دیا۔ نوٹی فیکشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے جبکہ ہائی آکٹین، لائٹ سپیڈ ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔ پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد نئی قیمت 110 روپے 74 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے جبکہ ‫ہائی سپیڈ ڈیزل 117 روپے 81 پیسے فی لیٹر میں ہی فروخت ہوگا۔ ‫مٹی کے تیل کی قیمت 106 روپے 76 پیسے فی لیٹر، لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت 100 روپے 22 پیسے فی لیٹر، ایچ او بی سی 145 روپے 56 پیسے میں ہی فروخت ہوگا۔ نئی قیمتوں کا طلاق اج رات 12 بجے سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button