تازہ ترینعلاقائی

متحدہ امن کونسل حجرہ شاہ مقیم کا چوتھا ماہانہ اجلاس

حجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)متحدہ امن کونسل حجرہ شاہ مقیم کا چوتھا ماہانہ اجلاس جماعت اہلحدیث کے زیر اہتمام گزشتہ روزڈھلیانہ چوک میں منعقد ہوا جس میں سیاسی،سماجی،مذہبی تنظیموں کے ذمہ داران نے شرکت کی ،اجلاس میں مرکزی نظامت کیلئے سید ابو عبداللہ فیصل گیلانی جبکہ چھ مختلف شعبہ جات کیلئے میاں محمد اصغر ڈولہ،مولانا ساجد الرحمن،امیر حمزہ کمبوہ،ثناء اللہ فہیم اور ذوالفقار علی بھٹی ناظم بنائے گئے،متحدہ امن کو نسل کے قیام کا مقصد مذہبی اور سیاسی منافرت اور تعصب کو کم کرنا اور صرف اور صرف امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا کام کرنا ہے جس پر سب کی اتفاق رائے ہے 

یہ بھی پڑھیں  صادق سنجرانی سے انوارالحق کاکڑ تک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker