تازہ ترینکھیل

ایشیاء کپ:سری لنکاکا افغانستان کو جیت کیلئے 254 رنزکا ہدف

میرپور(نمائندہ سپورٹس)ایشیاء کپ کے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 254 رنز کا ہدف دیا ہے، کمار سنگاکارا 76 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میر پور میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے۔ آئی لینڈرز کو پہلی بار ایشیاء کپ میں شرکت کرنے والی افغان ٹیم کے سامنے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، محض 14 رنز پر پہلی وکٹ گنوانے کے بعد بیٹسمینوں نے محتاط انداز اختیار کیا۔ سری لنکا کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں تاہم اس دوران سابق کپتان کمار سنگارا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 76 رنز کی قابل قدر اننگز کھیلی اور ٹاپ اسکورر رہے۔ کشال پریرا 33، لاہیرو تھریمانے 5، مہیلا جے وردھنے 14، دنیش چندی مل 26 اور چتورانگا ڈی سلوا 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان انجیلیو میتھیوز نے تھسارا پریرا کے ساتھ مل کر اختتامی 8.1 اوورز میں 69 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کا مجموعہ قابل عزت مقام تک پہنچایا، میتھیوز 45 اور پریرا 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ افغان کپتان نے 8 بولرز کو آزمایا، تاہم میرواعظ اشرف کے علاوہ کوئی بھی بولر زیادہ کامیاب ثابت نہ ہوا، انہوں نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاپور زردارن، دولت زردان اور حمزہ ہوتک نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker