تازہ ترینکھیل

عجب کھلاڑی ہے، چھکے باز آفریدی کو کپتان ہونا چاہئے، دنیا بھر میں بحث

 

لاہور (نمائندہ سپورٹس) بنگلہ دیش میں بھارت سے فتح چھین کر اس اس کے چھکے چھڑانے والے شاہد آفریدی دنیا بھر میں زیر بحث ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے شاہد آفریدی پر مختصر ترین الفاظ میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عجب کھلاڑی ہے’ جس کا نام آفریدی ہے‘۔ سابق کرکٹ عبدالقادر کا کہنا ہے کہ اب شاہد آفریدی پر تنقید کرنے والوں کو زبان بند کر لینا چاہئے کیونکہ شاہد آفریدی تھری ان ون ہیں جن پر غیر ضروری تنقید کی جاتی رہی ہے حالانکہ وہ انتہائی قابل احترام ہیں اور انہیں اپنی مرضی سے جب تک وہ چاہیں کھل کر کھیلنے کا موقع دینا چاہئے اور انہیں قومی ٹیم کا کپتان ہوناچاہئے۔ بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے اس شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سمیت تمام کھلاڑیوں کو پاکستان سے میچ سے پہلے بہت زیادہ پریکٹس کرنا چاہئے تھی۔

 

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button