بین الاقوامیتازہ ترین

نئی دہلی، لوک سبھا کے انتخابات ، تاریخوں کا اعلان

نئی دہلی(ڈیسک نیوز) بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کے لیے تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔شیڈیول کے مطابق انتخابات 7 اپریل سے شروع ہوں گے جبکہ آخری مرحلہ 12 مئی کو ہوگا۔ بھارتی الیکشن کمشنر وی ایس سمپتھ کا کہنا ہے پولنگ کے نتائج کا اعلان 16 مئی کو کیا جائے گا، موجودہ لوک سبھا کی مدت 31 مئی کو پوری ہورہی ہے۔نئی دلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا بھارت کی تاریخ کے سب سے طویل عرصے تک ہونے والی ووٹنگ میں لوک سبھاکی 543 نشستوں کے لیے81کروڑ 40 لاکھ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔2009 کے مقابلے میں 2014 کے انتخابات میں 10 کروڑ زائد افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیںجن کیلئے 9 لاکھ 30 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔نو مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کاپہلا مرحلہ 7 اپریل کوہوگا۔12 مئی تک جاری رہنے والے انتخابات میں وزیراعظم کے لیے کانگریس رہنما راہول گاندھی اور بی جے پی کے انتہا پسند رہنما نریندر مودی اہم امیدوار ہیں۔ کانگریس کامیابی کی صورت میں مسلسل تیسری بار اقتدار میں آسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:نبی کریم ﷺ سے محبت ایمان کا تقاضا ہے۔،پیر جماعت علی شاہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker