تازہ ترینعلاقائی

اسلام آباد کچہری میں خودکش حملوں پرجماعت اسلامی ضلع قصور کے رہنماؤں کا شدید ردعمل

بھائی پھیرو(نامہ نگار) اسلام آباد کچہری میں خود کش حملوں پر جماعت اسلامی ضلع قصور کے رہنماؤں کا شدید ردعمل۔واقع ملک دشمن عناصر نے طالبان جنگ بندی کو سبورتاژ کرنے کیلیے کیا۔امیرجماعت اسلامی ضلع قصور عثمان غنی ،نائب امیر سردار نور احمد ڈوگراور میڈیا سیکرٹری حاجی محمد رمضان نے اسلام آباد کچہری میں 2خودکش حملوں کے نتیجے میں 11افراد کی ہلاکت اور25افراد کے زخمی ہونے پر اپنے شدیدرد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن قوتیں طالبان اور حکومت کی جنگ بندی کو ناکام بنانے کیلیے یہ کاروائیاں کروا رہی ہیں اور یہ واقعہ بھی ملک دشمن عناصر کی کاروائی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک دشمن قوتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان میں امن قائم ہواس لئے وہ مذاکراتی عمل کوسبوتاژ کرنا چاہتی ہیں۔حکومت مذاکراتی عمل کو تیز تر کرے اور ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کوناکام بنائے۔اسلام آباد میں واقعہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مقامی انتظامیہ کی نااہلی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت تحقیقات کرواتے ہوئے ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دے اور دشمنوں کی سازشوں کوبے نقاب کیاجائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button