بین الاقوامیتازہ ترین

پاکستان کی جیت کا جشن منانے پربھارتی فوج نے کشمیری مسلمان کو ذبح کردیا

سری نگر(ڈیسک رپورٹر) بھا رتی فوجی اہلکاروں نے ایشیاءکپ میں بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم کی جیت کا جشن منانے والے کشمیری نوجوان کو ذبح کر ڈالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ بڈگام کے قصبہ گلمرگ میں پیش آیا جہاں نوجوان کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا۔ مقامی پولیس نے تین فوجی اہلکاروں سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ حریت کانفرنس کے مرکزی رہنماءسید علی گلانی نے واقعہ کی مذت کرتے ہوئے اسے بھارتی فوج کی بربریت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کشمیری مسلمان ریاست کے اندر محفوظ نہیں اور وہ کھل کر اپنے جذبات کا اظہار نہیں کر سکتے۔

 

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button