تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:موجودہ دور میں میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے،محمود اکبرگل

اوکاڑہ( نمائندہ خصوصی)موجودہ دور میں میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے حکومت صحافیوں کو جانی ومالی تحفظ فراہم کرے ظالم اور جابر کے سامنے کلمہ حق کہنے والے اہل قلم میڈیا کے ماتھے کا جھومر ہیں تفصیلات کے مطابق معروف بزنس مین اور سماجی رہنما محمود اکبر گل نے رینالہ پریس کونسل رجسٹرڈ رینالہ خورد کے آفس کے افتتاح کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کسی بھی ملک یا ریاست کا چوتھا ستون ہے کسی بھی ملک کی ترقی میں میڈیا کا کردار بھی اتنا ہی اہم ہوتا ہے کہ جتنا دوسرے اداروں کا لیکن گزشتہ بارہ سالوں میں پاکستان بھر کے صحافیوں کا کردار قابل ستائش و قابل دید ہے اگر اہل قلم مثبت صحافت نہ کرتے تو ملک کی حالت مخدوش اور ابتر ہوتی صحافی اپنے پیشہ ورانہ امور کی انجام دیتے ہوئے ملک میں ہونے والی کرپشن اور دیگر مسائل برائیوں کو بلا خوف خطر منظر عام پر لا رہا ہے صحافتی فرائض کی انجام دہی کے دوران بیشتر صحافیوں نے جام شہادت نوش کیا اور لا تعداد نے تشدد قید وبند کی صعوبتیں برداشت کی یہی وجہ ہے کہ کرپشن اور ملک میں ہونے والے اہم واقعات سے عوام با خوبی آگاہ ہورہے ہیں اب یہ ارباب اختیار کا کام ہے کہ وہ اپنے فرائض کو ایماندارانہ طریقے سے انجام دیتے ہوئے کرپشن جرائم اور دیگر مسائل کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں رینالہ پریس کونسل رینالہ خورد رجسٹرڈ کے عہدیداران وممبران بھی گزشتہ چار سالوں سے مثبت صحافتی پیشہ ورانہ امور انجام دیتے ہوئے علاقائی مسائل کو ارباب اختیار کے نوٹس میں لانے کیلئے بر سر پیکار ہیں محمود اکبر گل نے رینالہ پریس کونسل رجسٹرڈ کیلئے پچاس ہزارو روپے دینے کا اعلان کیا آخر میں ان کا کہنا تھا کہ اہل قلم کو چاہیے وہ اپنے ذاتی مفادات کو بالا طاق رکھتے ہوئے اپنے ملک و علاقے کی ترقی کیلئے اپنی قلم کا استعمال جاری رکھیں مسلمان ہونے کے ناطے دنیا وی کاموں کے ساتھ ساتھ اسلام کی سر بلندی کیلئے ایک مبلغ کا کردار ادا کریں اور اپنی قلم سے دین کی تعلیم کو عام کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ رکھیں ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:سرکاری افسران اور عملہ اپنے فرائض نیک نیتی سے سرانجام دیں،کمیشنر قاضی اشفاق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker