پاکستانتازہ ترین

عرفان صدیقی نے نئی حکومتی کمیٹی میں فوج کی شمولیت کی تصدیق کردی

اسلام آباد(بیوروچیف)حکومتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے مذاکرات کے نئے مکینزم میں فوج کو شامل کرنے کی تصدیق کردی۔ حکومتی کمیٹی ختم اور فیصلہ ساز کمیٹی بنائی جائے گی۔ جسے طالبان سے براہ راست مذاکرات کا ٹاسک سونپا جائے گا۔ نئی کمیٹی میں وہی لوگ شامل ہوں گے جو فیصلہ سازی کااختیار رکھتے ہوں۔
حکومتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے ساری بات صاف کردی۔ کہتے ہیں مذاکرات کے نئے مکینزم میں فوج شامل ہوگی۔۔۔نئی کمیٹی میں وہی لوگ ہوں گے جو با ختیار ہوں گے۔عرفان صدیقی نے بتایا کہ طالبان پر واضح کردیا ہے کہ صرف مذمت کافی نہیں انہیں دہشت گرد گروپس کی نشاندہی اور ان کے خلاف کارروائی بھی کرنا ہوگی۔رابطہ کار کمیٹیوں نے اپنا کام مکمل کرلیا۔ اب حکومت اور طالبان میں مذاکرات براہ راست ہوں گے۔۔۔جن کے آئندہ ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں  آزاد کشمیر حکومت کا درآمد شدہ مشیر باتدبیر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker