پاکستانتازہ ترین

پنجاب :مختلف شہروں میں بارش،بجلی کی فراہمی معطل

اسلام آباد(بیوروچیف)پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش جاری ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایئرپورٹ پربارش کی وجہ سے فلائٹ آپریشن 15منٹ تک معطل رہنے کے بعد بحال ہوگیا ہے،جس کی تصدیق ایئرپورٹ انکوائری نے کی ہے۔اسلام آبادشہر اور گرد ونواح میں موسلادھار بارش کی وجہ سے سنگ جانی اور برہان کے گرڈ اسٹیشن ٹرپ کر گئے ،گرڈ اسٹیشن ٹرپ ہونے سے گردو نواح کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں تعطل آیا ہے۔ دوسری جانب چیچہ وطنی، سیالکوٹ،سرگودھا،لاہور،جمبراور گردونواح میں بارش جاری ہے۔لاہورکے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جاری ہے۔بارش کے بعد مختلف علاقوں میں فیڈر ٹرپ کرگئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button