پاکستانتازہ ترین

اسلامی نظریاتی کونسل نے نابالغ بچوں کے نکاح پر پابندی غیر اسلامی قرار دے دی

 اسلام آباد (بیوروچیف) اسلامی نظریاتی کونسل نے نابالغ بچوں کے نکاح پر پابندی غیر اسلامی قرار دے دی لیکن بلوغت سے پہلے رخصتی نہیں ہوسکتی۔ دوروزہ اجلاس کے خاتمے پر کونسل نے بچوں کی شادی کی مخالفت کے ایکٹ پر غور کے بعد سفارش کی ہے کہ نابالغ بچوں کا نکاح سرپرست بھی کرسکتے ہیں مگر بلوغت سے پہلے رخصتی نہیں ہوسکتی۔ چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے کہاہے کہ اسلام میں نکاح کو آسان سے آسان تر بنانے کے احکامات ہیں۔ اجلاس نے سفارش کی ہے کہ نکاح رجسٹرار کا اسلامی شریعت کے مطابق نکاح کے احکام سے آگاہ ہونا لازمی قرار دیا جائے اور مسلم عائلی قوانین کا جائزہ لے کر سفارش کی گئی ہے کہ ایک سے زائد شادی کے لئے پہلی بیوی سے تحریری اجازت نامہ ضروری نہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پرسنل لاز پر بھی بحث کی گئی اور یہ رائے سامنے آئی کہ عدالتوں میں پرسنل لاز کے حوالے سے دائر مقدمات کے فیصلوں میںمسلک کا خیال نہیں رکھا جاتا جس سے کئی فیصلے خلاف شریعت ہوجاتے ہیں اوراس حوالے سے کونسل قرارداد کی شکل میں سفارش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان، طاہر القادری اورشیخ رشیداپنی زندگی میں کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے: ماہر علم و نجوم و ماہر فلکیات

 

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker