تازہ ترینکھیل

اوکاڑہ:مایہ نازجمناسٹک اور باکسنگ کے کوچ علی شیر کی خدمات کا پاکستان ائیرفورس کی جانب سے اعتراف

اوکاڑہ(بیوروچیف)اوکاڑہ کے مایہ ناز جمناسٹک اور باکسنگ کے کوچ علی شیر کی خدمات کا پاکستان ائیر فورس کی جانب سے اعتراف۔وائس چیف آف ائیر سٹاف سید اطہر حسین بخاری کی طرف سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور پچاس ہزار وروپے نقد انعام۔تفصیلات کیمطابق پاکستان ائیر فورس سکول میں 28سال خدمات سر انجام دینے والے علی شیر کو پی اے ایف سکول کے 60ویں یوم والدین کی تقریب میں خصوصی اعزازات سے نوازا گیا ۔ علی شیر نے اپنے 28سالہ کیرئیر میں بے شمار افسران کی کھیل کے میدان اور عملی زندگی میں چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ان کی تربیت اور راہنمائی کی ۔ ان کے مایہ ناز شاگردوں میں فاروق فیروز خان (ر)چیف آف ائیر سٹاف،احسان الحق اے سی ایم (ر)،تنویر محمود احمد اے سی ایم (ر)، راؤ محمد سلیمان اے سی ایم (ر)، احسن سلیم حیات جنرل (ر)،طاہر رفیق بٹ اے سی ایم، فخر الزمان اے وی ایم ریٹائرڈ(بنگلہ دیش)،معین الدین احمد میجر جنر ل ریٹائرڈ(بنگلہ دیش)، تسنیم نورانی انٹرئیرسیکرٹری، عزیز چودھری فاریجن سیکرٹری،احسن اقبال فیڈرل منسٹر آف پاکستان شامل ہیں

یہ بھی پڑھیں  فردوس عاشق اعوان پاکستان تحریک انصاف میں شامل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker