پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد عمران خان کا فوری شیخ رشید سے ٹیلی فونک رابطہ

راولپنڈی اسلام آباد(نامہ نگار رحیم عباسی) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا وزیراعظم سے ملاقات کے فوری بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کو طالبان سے مذاکرات کے معاملے پر حکومت کے ساتھ اتفاق رائے پر اعتماد میں لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد عمران خان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو ٹیلی فون کرکے وزیراعظم سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا اور حکومت کے ساتھ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر ہونے والے اتفاق رائے پر اعتماد میں لیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button