پاکستانتازہ ترین

اسحاق ڈار قوم کو ڈالر کے اتار چڑھاؤ کی اصل حقیقت بھی بتائیں :شیخ رشید

راولپنڈی اسلام آباد( نامہ نگار رحیم عباسی) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھا? کو مصنوعی قرار دیا ہے اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے کہا کہ وہ قوم کو کل صبح 10بجے تک بتائیں کہ 1.5بلین ڈالر کہا ں سے آئے ہیں اور ان کے بدلے میں پاکستان اقدامات اٹھائے گا ؟۔نجی ٹی وی سما نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر صبح دس بجے تک حکومت نے یہ نہ بتایا کہ دو خطوں میں 1.5بلین کہا ں سے اور کس مقاصد کے لیے آئے اگر میں بتا دوں گا تو بات بہت دور تک جائے گی اس لیے حکومت ہی عوام کو آگاہ کرے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا ک ڈالر کا اتار چڑھا? مصنوعی ہے حکومت بتائے کہ کیا ملک میں کوئی سرمایہ کاری ؟کیا ان کے پاس کوئی جادو کی چھڑی ہے ؟کسی ادارے نجکاری کی گئی ہے ؟اب اگر ان کے پاس درست طور پر ڈالر اس پوزیشن میں ہے تو مہربانی فرما کے عام آدمی کو پٹرول پرائس میں واپس کر دیں۔اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے بارے میں سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ معذرت کے ساتھ میں تو پہلے ہی ان اسمبلیوں کو غریب لوگوں کا مایوسی ڈبیٹنگ کلب کہتا ہوں میں اس اسمبلی کے استعفے سے خائف نہیں ہوں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!