
لاہور(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی زون153کا اجلاس زیر صدارت میاں طارق عزیز صدر اور سابق امید وار صوبائی اسمبلی پی پی153منعقد ہوا۔ مہمان خصوصی سردار خرم لطیف خان کھوسہ بھی موجود تھے۔ حاجی قیصر مصطفے خان سنےئر نائب صدر زون153نے ایک متفقہ قرار دار پیش کی جس میں صدر پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ زون 153وسیم شہباب دین ولد سلیم شہباب الدین پر دہشت گرد عناصر نے فائرنگ کی جس پر غنڈہ گردی کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وسیم شہباب الدین کو پیپلز پارٹی زون153کی طرف سے مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان پر سبزی منڈی فروٹ منڈی میں رات کے اندھیرے میں غنڈہ گردی اور فائرنگ کا مظاہرہ کیا ہے ان کے خلاف بھر پور کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کسی بھی سیاسی کارکن کے خلاف دوبارہ غنڈہ گردی کا واقعہ پیش نہ ہو سکے