شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پاکستانی شاہین ورلڈٹی20میں شرکت کے لئے بنگلہ دیش روانہ

پاکستانی شاہین ورلڈٹی20میں شرکت کے لئے بنگلہ دیش روانہ

لاہور(نمائندہ سپورٹس)قومی کرکٹ ٹیم ورلڈٹی20میں شرکت کے لئے بنگلہ دیش روانہ ہو گئی۔روانگی سے قبل ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ معین خان نے کہا کہ ٹیم کامورال بلندہے اور ورلڈ ٹی20کے لئے کھلاڑی فارم میں ہیں ۔ معین خان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، البتہ شاہد آفریدی کی فٹنس پر تھوڑی تشویش ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیم تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔ بھارت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف میچ میں ہمیشہ پریشرہوتاہے۔ یاد رہے کہ پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 21مارچ کو ڈھاکہ میں کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں  جہلم :پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری تنویر آف ممیان کے گھر پولیس کا چھاپہ، تنویر احمد بچ جانے میں کامیاب