تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:پولیو کے مرض سے بچوں کو بچانے کے لیئے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہے،ڈاکٹر شعیب

اوکاڑہ(بیوروچیف)ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ نے کہا ہے کہ پولیو کے مرض سے بچوں کو بچانے کے لیئے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہے مربوط کاوشیں اس سلسلہ میں نتیجہ خیز ثابت ہو سکتی ہیں محکمہ صحت کے ورکروں کی حفاظت کے لیے فول پروف انتظامات کیے جائیں پولیو مہم کی نگرانی اورفیلڈ میں محکمہ صحت کی ٹیموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوئی دفیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے ان خیالات کا اظہا انہوں نے24مارچ 2014کو شروع ہونے والی پولیو مہم کے انتظامات کا جائز ہ لینے کے لئے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ نے کہا کہ پولیومہم کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کی جائے دیہی علاقوں میں پٹواری اور نمبردار محکمہ صحت کے شیڈول کے مطابق اعلانات کر ائیں انہوں نے ہدایت کی کہ فیلڈورکروں کی آمد ورفت اور حفاظت کے لیے بہترین انتظامات کیئے جائیں تاکہ وہ دلجمعی سے اپنی خدمات سرنجام دے سکیں ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اطہر نے اجلاس کو بتایا کہ اس تین روزہ مہم کے دوران ضلع کے پانچ لاکھ 30ہزار 628بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسیئن کے قطرے پلائے جائیں گئے اور اس مقصد کے لیے 965موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کا باقاعد ہ افتتاح 22مارچ کو ہو گا*

یہ بھی پڑھیں  واردات کی نیت سے بیٹھے 5مسلح ڈاکو گرفتار جبکہ ایک ڈاکو فرار ہو نے میں کامیا ب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker