پاکستانتازہ ترین

چیف جسٹس پاکستان نے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کا ازخود نوٹس لے لیا

اسلام آباد(بیوروچیف)چیف جسٹس پاکستان نے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کا ازخود نوٹس لے لیا، چیئرمین سی ڈی اے، کمشنر اور ڈائریکٹر میٹرو بس پراجیکٹ سے رپورٹ جبکہ وفاق اور پنجاب کی تحفظ ماحولیات کی ایجنسیوں سے جواب طلب کرلیا۔ چیف جسٹس نے سینیٹر مشاہد حسین سید کے خط پر راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے  سے ماحولیات کو نقصان پہنچنے کا نوٹس لیا، عدالت نے چیف کمشنر اسلام آباد، چیئرمین سی ڈی اے اور ڈائریکٹر راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس پراجیکٹ کو نوٹس جاری کرکے رپورٹ طلب کرلی ہے کہ کہیں اس منصوبے سے اسلام آباد کے ماسٹر پلان اور گرین بیلٹس کو نقصان تو نہیں پہنچے گا۔ عدالت نے وفاق اور پنجاب کی تحفظ ماحولیات ایجنسیوں کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 18 مارچ کو نوٹس پر سماعت کرے گا۔ مشاہد حسین کے خط میں کہا گیا ہے کہ میٹرو بس منصوبے سے اگرچہ راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کو آسان سفر کی سہولت میسر آئے گی لیکن اس سے وفاقی دارالحکومت کی قدرتی خوبصورتی اور ماحولیات کو نقصان پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں  شیخوپورہ:مکان کی چھت گرگئی، ماں اور2 بچے جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker