بین الاقوامیتازہ ترین

لاپتہ مسافر طیارہ بحرہند میں گر کر تباہ ہوا، ملائیشین وزیراعظم

کوالالمپور(ڈیسک نیوز)ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق نے ملائیشین ایئرلائن کے لاپتہ مسافر طیارے کے بحر ہند میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔  اپنے ایک بیان میں ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق نے کہا ہے کہ 17 روز کی کھوج اور تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ طیارے کی آخری پوزیشن بحرہند کے وسط میں تھی اور وہ بحرہند کے جنوب میں گر کر تباہ ہوا، حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام مسافر ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے طیارے میں سوار مسافروں کے ورثاء سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ورثاء کو تمام ترصورتحال سے آگاہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے وہ جلد اپنا تفصیلی بیان بھی جاری کریں گے۔ واضح رہے کہ ملائشین ایئر لائن کی پرواز ایم ایچ 370 8 مارچ کو ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور سے چینی شہر بیجنگ جاتے ہوئے لاپتا ہو گیا تھا جس میں 239 مسافر سوار تھے، ملائشیا نے طیارے کی تلاش کیلئے پاکستان سمیت 25 ریاستوں سے تعاون کی بھی اپیل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!