تازہ ترینعلاقائی

سرائے مغل پولیس نے 29 سنگین مقدمات میں ملوث رسہ گیروں کو گرفتار کرلیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)
سرائے مغل کے علاقے کے با اثر سیاست دانوں کی پشت پناہی پر رسہ گیری کرنے والے درجنوں مقدمات میں ملوث بد نام زمانہ آ ٹھ رسہ گیروں اور انکے درجنوں کارندوں کے خلاف مقدمہ درج ۔ملزمان لوگوں کے مویشی چوری کر کے مظلوموں سے لاکھوں روپے جگا ٹیکس لے کر چوری کا مال واپس کرتے تھے ۔ دریائے راوی کے کنارے خفیہ مقامات پر چوری کا مال چُھپانے کے لئے خفیہ ٹھکانے بنا رکھے تھے ۔ دو رسہ گیر گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق علاقہ سرائے مغل میں مویشی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر ڈی پی او قصور کیپٹین(ر) قمر جواد نے ایس ایچ او تھانہ سرائے مغل افتخار جوئیہ کو خصوصی ٹاسک دیا ۔ جس پر ایس ایچ او سرائے مغل نے دن رات محنت کر کے علاقے میں با اثر سیاست دانوں کی پشت پناہی پر رسہ گیری کرنے والے درجنوں مقدمات میں ملوث بدنام زمانہ رسہ گیروں کے ڈیروں پر پولیس ٹیم کے ہمراہ خصوصی آ پریشن کیا ۔ ان رسہ گیروں نے دریائے راوی کے کنارے خفیہ مقامات پر ٹھکانے بنا رکھے تھے ۔ جن میں چوری کے مال کو چھپا کر ان پر حود کار اسلحہ سے مسلحہ پہرے دار مقرر کر رکھے تھے ۔سرائے مغل پولیس نے 29 سنگین مقدمات میں ملوث رسہ گیر ملّاولد ولی محمد کمیانہ ، دو مقدمات میں ملوث یٰسین ولد شیر علی بُگھی،تین مقدمات میں ملوث خالد عرف کالی ولد محمدسکنہ تنی کے ، لکھا ولد عبداللہ اوجلہ ،ڈاکٹر وریام ولد عظیم سکنہ باٹھ کلاں ، سرور ولد نواب سکنہ باٹھ کلاں ،دس مقدمات میں ملوث ناصر عرف پپو ولد امین جٹ سکنہ گرو کے ،محمد شریف جٹ سکنہ دلو ملتانی پر رسہ گیری کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے ان میں سے سرور اور ملّا کو گرفتار کر لیا جب کہ دوسرے رسہ گیر پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار ہو گئے ۔ ان رسہ گیروں کے چہیتے چوروں ملزمان خادم عرف لکھا ولد انور سکنہ دلو ملتانی ( سمور گینگ ) عمران طالب پسران محمد انور سکنہ دلو ملتانی ، صفدر عرف چھبو ولد صاحب دین ، عابد عرف کالی بھٹی پر بھی مقدمہ قائم کر کے انکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ۔ مذکورہ رسہ گیر لوگوں کے مویشی چوری کر وا کے بعد میں مظلوم لوگوں سے لاکھوں روپے بھتہ لے کر چوری شدہ مویشی واپس کرنے کے مکروہ دھندے میں ملوث تھے او ر علاقے میں سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزموں کو اپنے ڈیروں پر پنا دیتے تھے ۔ ملزمان اتنے با اثر تھے کہ ان پر پولیس ہاتھ ڈالنے سے کتراتی تھی ۔ عوامی سماجی حلقوں نے سرائے مغل پولیس کی اس کاروائی پر ڈی پی او قصور اور ایس ایچ او سرائے مغل کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker