تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ بائی پاس پر ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈکیت گینگ کا سرغنہ ہلاک،ایک ساتھی گرفتار

اوکاڑہ (بیورورپورٹ)اوکاڑہ بائی پاس پر ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈکیت گینگ کا سرغنہ ہلاک،ایک ساتھی گرفتار، دو فرار پولیس کی کاروائی پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی سرغنہ اپنے ہی ساتھی کی گولی کا نشانہ بن گیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ کو اطلاع ملی کہ اوکاڑہ بائی پاس پر چند ڈاکو ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹ رہے ہیں جس پر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے انہیں گھیرے میں لے لیا ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی کہ ڈاکوؤں کا سرغنہ جسے ساجد عرف ساجو کے نام سے شناخت کیا گیا اپنے ہی ساتھی کی گولی کا نشانہ بننے سے ہلاک ہوگیا جس پر دوسرے ڈاکوؤں نے فرا ر ہونے کی کوشش کی پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے ایک ڈاکو شاہد ولد شفیع کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے گرفتار ڈاکو نے اپنی ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ وہ اوکاڑہ بائی پاس پر ڈکیتی کی وارداتیں کرتے رہے ہیں پولیس نے مفرور ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کرلی ہے پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان سے متعدد وارداتوں کے ٹریس آؤٹ ہونے اور مال مسروقہ برآمد ہونے کی توقع ہے ڈی پی او اوکاڑہ نے پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ کو بروقت کاروائی کرنے پر شاباش دی*

یہ بھی پڑھیں  موبی لنک نے پاکستان میں نینو سم کارڈ پیش کردیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker