ڈھاکہ (نمائندہ سپورٹس) ورلڈ کپ ٹی 20کے پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ۔ پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈنے پاکستان کو جیت کیلئے 146رنز کا ہدف دیا جودوکٹوں کے نقصان پر پاکستان نے حاصل کرلیا،محمد حفیظ نے 55,کامران اکمل 52رنز ، شرجیل خان 12رنزبنانے میں کامیاب ہوئے۔بنگلہ دیش میں کھیلے جانیوالے ٹی 20ورلڈکپ وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے 9وکٹوں کے نقصان پر 145رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے عمرگل نے تین اور محمد طلحہ نے دوووجبکہ سعید اجمل ،بلاول بھٹی ، ذوالفقار بابراور سہیل تنویر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی