تازہ ترینکھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ، سری لنکا نے بھارت کو وارم اپ میچ میں شکست دے دی

 

ڈھاکہ(نمائندہ سپورٹس)آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دوسرے وارم اپ میچ میں سری لنکا نے بھارت کو  5 رنز سے شکست دے دی۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کوجیت کے لئے 154رنز کا ہدف دیاجس کے تعاقب میں بھارتی ٹیم صرف 148نز بنا سکی۔بھارت کی طرف سے رائنا نے 41، یوراج نے 33، جدیجا نے 12 رنز بنائے.تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دوسرے وارم اپ میچ میں  بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈ نگ کا فیصلہ کیا ۔سری لنکا نے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 153رنز بنائے۔جاےوردنے 30 چندی مال نے29اور پریرا نے 21رنز بنائے۔ بھارت کے باؤلر وں میں سے اشون نے تین جبکہ ارون،مشرا اور رائنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں۔

 

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!