پاکستانتازہ ترین

اسناد کی تصدیق کا آخری دن،جعلی ڈگریوں کا فیصلہ آج ہوگا

hecاسلام آباد (بیوروچیف) اسناد کی تصدیق کا آج آخری دن ہے۔ جعلی ڈگری والوں کے چھکے چھوٹ گئے۔ جب کہ دوسری جانب جعلی ڈگری کیس میں جمشید دستی تین اور سابق صوبائی وزیر عاقل شاہ ایک سال قید کاٹیں گے۔ سابق ارکان پارلیمنٹ کے لئے ڈگریاں تصدیق کرانے کا آج آخری دن ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے شیخ وقاص اکرم سمیت تین سابق پارلیمنٹیرنزکی ڈگریاں جعلی قرار دے دی ہیں۔ اب تک ایک سونواسی میں سے صرف تیس ارکان کی ڈگریاں درست قرار دی گئی ہیں۔  ہائر ایجوکیشن میں سابق ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی چھان بین آخری مرحلے میں داخل ہو گئی۔ ایچ ای سی کی چھلنی سے بڑے بڑے سیاسی ہیوی ویٹ نکلنے میں ناکام ہوگئے۔ اس فہرست میں شیخ وقاص اکرم سمیت تین سابق پارلیمنٹیرنز کے ناموں کا اضافہ ہوگیا۔ چیئرمین ایچ ای سی جاوید لغاری کے مطابق شیخ وقاص کی ڈگری انٹر بورڈ کمیٹی کی تصدیق کے بعد جعلی قرار دی گئی۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا کہنا تھا کہ شیخ وقاص کی تعلیمی اسناد ہی نہیں مائیگریشن سرٹیفکیٹ بھی جعلی ہیں۔ ایچ ای سی نے ایک سو نواسی سابق پارلیمنٹیرنز میں سے تیس کی ڈگریاں درست قرار دے دی ہیں۔ ڈگریوں کی تصدیق کا آج آخری دن ہے، ایچ ای سی نے پبلک نوٹس دوبارہ جاری کردیا ہے۔ مزید اراکین کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  آج کا کالم کچھ مخصوص لوگوں کیلئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker