تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

امریکا کسی بھی ملک کی تمام فون کالز ریکارڈ کرسکتا ہے، امریکی میڈیا

واشنگٹن(ڈیسک نیوز) امریکی اخبار ’’واشنگٹن‘‘ پوسٹ کا کہنا ہے کہ امریکی جاسوسی ادارہ کسی بھی ملک کی تمام فون کالز ریکارڈ کر سکتا ہے۔اخبار کی حالیہ رپورٹ کے مطابق امریکا کے جاسوسی ادارے نیشنل سیکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) نے ایک ایسا جاسوسی نظام بنایا ہوا ہے جو کسی بھی ملک کی تمام فون کالز ریکارڈز کرسکتا ہے، ادارے نے بیرونی ملک کالز ریکارڈ کرنے کا یہ نظام 2009 میں بنایا جس کے تحت ایک ملک کی 30 دنوں کے دوران اربوں ٹیلی فون کالز کو ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن ممالک کی ٹیلی فون کالز ریکاڑد کی جاتی ہیں ان کے نام منظرعام پر نہیں لائےجاتے جبکہ این ایس اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن نے بھی اس پروگرام کے بارے میں معلومات دینے کا وعدہ کیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!