تازہ ترینکھیل

ورلڈ ٹی 20 وارم اپ : پاکستان اورجنوبی افریقا کا آج ٹاکرا

چٹاگانگ(نمائندہ سپورٹس)ورلڈ ٹی 20 کے وارم اپ میچ میں پاکستان آج جنوبی افریقا سے ٹکرائے گا، بوم بوم آفریدی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ جنوبی افریقا کو جیت کیلئے یوں تو کئی پاکستانی کھلاڑیوں کو قابو کرنا ہوگا لیکن بوم بوم آفریدی کو روکنا پروٹیز کیلئے مشکل ہوسکتا ہے، کریز پر آفریدی کی موجودگی شائقین کھیل کو حوصلہ دیتی ہے، میچ میں پاکستان ٹيم کی نیا کو پار لگانے کیلئے پارہ صفت آل رائونڈر لگا دیتے ہیں ایڑی چوٹی کا زور، مخالف چاہے کوئی بھی ہو، آفریدی کا بلا اگر چل پڑے تو بڑے بڑوں کی شامت آجاتی ہے۔بولنگ میں بھی لالہ یکتا ہیں، وکٹ کیلئے ان کی بے چینی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے، حریف کھلاڑی کو جلد از جلد پویلین روانہ کرنے کیلئے تجربات مسلسل جاری رہتے ہیں جو کبھی تو ہوجاتے ہیں کامیاب اور کبھی اس کی قیمت چکانی پڑتی ہے۔ ایشیاء کپ میں بوم بوم نے اپنی صلاحیتوں کی معمولی سی جھلک دنیائے کھیل کے سامنے پیش کی، مشن ڈھاکہ کی مہم اسی وقت کامیاب ہوسکتی ہے جب ورلڈ ٹی 20 کا تاجدار پاکستان بنے اور آفریدی دو دھاری تلوار کا سا انداز اختیار کریں۔

یہ بھی پڑھیں  سیاست و مذہب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker