تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:دھاندلی کے لیے چار اضلاع کی پولیس و انتظامیہ متحرک رہی ،سیدفیصل صالح حیات

جھنگ (تحصیل رپورٹر) حلقہ پی پی81کے ضمنی الیکشن میں مرکز اور پنجاب حکومت کی طرف سے دھاندلی کرنے کے باوجود میرے حمایت یافتہ امیدوار رائے تیمور حیات خان بھٹی نے 46000ووٹ حاصل کیے جو ہماری ہار نہیں کامیابی ہے ان باتوں کا اظہار سابقہ وفاقی وزیر داخلہ مخدوم سید فیصل صالح حیات نے شاہ جیونہ ہاؤس میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا سید فیصل صالح حیات نے کہا کہ دھاندلی کے لیے چار اضلاع کی پولیس و انتظامیہ متحرک رہی حالانکہ میرے دوستوں نے مجھے بتایا کہ الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی تھی لیکن ہماری بہت مجبوریاں تھیں سید فیصل صالح حیات نے کہا کہ جنرل الیکشن میں میرے پینل کے امیدوار سید محمد عباس شاہ جو اب مسلم لیگ،ن،میں شامل ہو چکے ہیں انہوں نے جنرل الیکشن میں 36000ووٹ لیے لیکن اس کی مسلم لیگ،ن،میں شمولیت کے بعد ضمنی الیکشن میں حلقہ کی عوام نے غیرت مندی کا ثبوت دیتے ہوئے 46000ووٹ دیے جس کا میں عوام کا نہایت شکر گزار ہوں انہوں نے مسلم لیگ کے ایکس ایم پی اے افتخار احمد خان بلوچ کے بارے میں کہاکہ یہ خود بھی جعلی ہیں اور ان کی ڈگریاں بھی جعلی نکلیں اس موقع پر رائے تیمور حیات خان بھٹی، سید محمد علی شاہ ،رائے ضیافت پناہ بھٹی ،رائے خرم پناہ بھٹی ،رائے فیصل ممتاز بھٹی ،حاجی اشرف جھرکی ،مہر افتخار بسلانہ و دیگر معززین علاقہ اور پارٹی کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے میرے پینل کے رائے تیمور حیات خان بھٹی کو ووٹ دے کر ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:پولیس نے دوران گشت آٹھ افراد سے بھاری مقدارمیں چرس،شراب اورناجائزاسلحہ برآمد کرکےگرفتارکرلیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker