تازہ ترینکھیل

روایتی دشمن آج پھر آمنے سامنے

میرپور(نمائندہ سپورٹس)بنگلہ دیش میں پانچویں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر ٹین مرحلے کا آغاز جمعہ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے ہورہا ہے۔ پاکستان کی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ بھارت کے ساتھ ٹورنامنٹ کی شروعات پر خوش دکھائی دیتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان کے کھلاڑی اس میچ کے لیے خاصے پرجوش ہیں۔ ’’ہم نے بھارت کو ایشیا کپ میں شکست دی تھی لڑکوں کے حوصلے بلند ہیں لیکن ہمیں اس میچ میں فتح کے لیے بہترین کارکردگی دکھانا ہوگی۔‘‘ پاکستان اب تک ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھارت کو شکست نہیں دے سکا ہے لیکن محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ماضی پر سوچنے کی بجائے آگے بڑھنے کی بات کی جانی چاہیے۔ بھارت کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے میچوں میں اب ان کے بقول تناؤ میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے کھلاڑیوں کے پاس انڈین پریمیئر لیگ کے میچز کھیلنے بعد اس فارمیٹ کی اچھی خاصی واقفیت ہے۔ 2007 میں بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا لیکن اس کے بعد ان عالمی مقابلوں میں کبھی بھی وہ سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ پاکستان نے 2009 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں فتح حاصل کی تھی اور اس کے بعد وہ ہونے والے عالمی کپ مقابلوں میں وہ سیمی فائنل تک پہنچتا رہا ہے۔ روایتی حریفوں کے درمیان یہ میچ بنگلہ دیش میں میر پور کے شیرنگلہ اسٹیڈیم میں شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button