تازہ ترینکھیل

پاکستانی ٹیم پر کالا جادو کروا دیا گیا

ممبئی(نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور بھارت کے مابین جب بھی کرکٹ میچ ہوا ہے دونوں ممالک میں جنگ کا سماں بن جا تاہے اور بہت سے شعبدہ باز اور ڈھونگی اپنی دوکانداری چمکانے کیلئے میدان میں آ جاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ ہوا بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں جہاں پر ایک ڈھونگی بابا نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اور بھارت کے میچ میں پاکستانی ٹیم پر اپنا کالا جادو کیا ہے۔ پرشانت نامی اس ڈھونگی بابا کا کہنا ہے کہ اس کا جادو آج تک کوئی نہیں کاٹ سکا۔ پاکستانی ٹیم آج کے میچ میں اس کے کالا جادو سے بری طرح دو چار ہوگی۔ دوسری جانب پاکستانی آج اس بات کا عزم کر چکے ہیں کہ وہ آج بھارت سے میچ جیت کر نئی تاریخ رقم کریں گے۔

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!